ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عتیق احمد کی بہن کا یوگی کے وزیر پر الزام، کہا- ’میرے بھائی سے 5 کروڑ روپے لیے گئے‘

عتیق احمد کی بہن کا یوگی کے وزیر پر الزام، کہا- ’میرے بھائی سے 5 کروڑ روپے لیے گئے‘

Tue, 07 Mar 2023 21:02:35    S.O. News Service

الہ آباد،7/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) زورآور لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری نے الہ آباد کی میئر ابھیلاشا گپتا نندی پر اومیش پال قتل کیس میں سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ عائشہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی بھابی اور عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین کو بی ایس پی کی جانب سے میئر امیدوار قرار دینے کے بعد وہ ابھیلاشا کی راہ کی رکاوٹ بن گئی۔

اس نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ اپنی بھابی شائستہ پروین کے ساتھ گجرات گئی تھی جہاں ان کی ملاقات بھائی عتیق احمد سے ہوئی۔ اسی دوران عتیق نے شائستہ سے کہا کہ وہ نندی سے وہ پانچ کروڑ روپے واپس کرنے کو کہیں جو انہوں نے ادھار لیے تھے۔ عائشہ نے ایس ٹی ایف افسر امیتابھ یش اور پریاگ راج کے پولیس کمشنر روی شرما پر انہیں اور اشرف کی بیوی کو ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایس ٹی ایف اہلکاروں نے انہیں دھمکی دی کہ عتیق اور اشرف کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ اس پریس کانفرنس میں عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری کے ساتھ سابق ایم ایل اے خالد عظیم عرف اشرف کی اہلیہ زینب فاطمہ اور عائشہ نوری کی بیٹی انضلہ نوری بھی موجود تھیں۔

دریں اثنا، نندی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کیس کی تحقیقات صحیح سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بے بنیاد الزامات لگانے کی فضول کوششیں کر رہے ہیں جو کہ بے بنیاد اور بکواس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کو میئر کے انتخاب سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔


Share: